25 نومبر 2014 - 18:49
پاکستانی فوج کی کامیابی، بیس دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے شمالی علاقے وزیرستان میں پاکستانی فوج کی تازہ فضائی کاروائیوں میں بیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شمالی علاقے وزیرستان میں پاکستانی فوج کی تازہ فضائی کاروائیوں میں بیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے و الے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے آج بھی فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں بیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲